واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب ، وزیر اعلیٰ کے پی سمیت ہزاروں شہریوں کی شرکت

لاہور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں واہگہ بارڈ ر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے پوری پریڈ دیکھی جبکہ اس موقع پر ہزاروں عام شہری بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد بھی واہگہ بارڈر پر معمول کے مطابق پریڈ کا سلسلہ جاری ہے لیکن فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ پاکستان کی جانب عوام کا رش پہلے سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ انڈیا کی طرف سے عوام کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ آج (ہفتہ کو) بھی واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران یہی صورتحال دیکھنے میں آئی لیکن آج ہونے والی پریڈ اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ اس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھے۔بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا بھر پور جواب ،ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ
واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کو سرجیکل سٹرائیک کا نام دیا گیا لیکن بعد میں انہیں منہ کی کھانا پڑی اور ان کے اپنے ہی لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا بھارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے خوفزدہ ،پھرپروپیگنڈا شروع کردیا
یاد رہے کہ نومبر 2014 میں واہگہ بارڈ ر پر خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے کے اگلے روز بھارت کی جانب سے بزدلی دکھائی گئی اور کوئی شہری پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوا جبکہ پاکستانی عوام اور میڈیا نے پاک فوج کا خوب حوصلہ بڑھایا اور ریکارڈ تعداد میں تقریب میں شرکت کرکے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں جو ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
No comments:
Post a Comment