نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کے کئی فوجی ابدی نیند سوگئے جبکہ تین چوکیاں بھی تباہ ہوئیں ، اسی دوران بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کا ایک فوجی پاک آرمی کے جوانوں نے پکڑلیا جو غلطی سے سرحد پارکرگیاتھا جبکہ اب بھارت کے ’زی نیوزمیڈیا نیٹ ورک‘ نے مزید تفصیلات جاری ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے چندوبابوچوہان کا تعلق 37راشٹریہ رائفلز سے تھا اور وہ وہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کارہائشی تھا۔
چندوبابو کومنکوٹے کے جنوب میں واقع جھنڈروٹ کے علاقے سے پاکستانی دستوں نے حراست میں لیااور نکیال میں پاکستان ملٹری کے ہیڈکوارٹر میں رکھاگیا۔
یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ 22سالہ اہلکار سرجیکل سٹرائیک میں حصہ نہیں لے رہاتھا بلکہ اسے لائن آف کنٹرول کے پار بھارتی فورسز کی فائرنگ کے بعد پکڑاگیا۔
چندوبابو کا بھائی بھوشان بابولال چوان 9مراتھالائیٹ انفنٹری کیساتھ گجرات میں تعینات ہے ۔
اپنے نواسے کی گرفتاری کی خبرسن کر چندوبابو کی نانی لیلہ چندھا پٹیل جمعہ کی صبح دم توڑ گئی ، والدین کے کھوجانے کے بعد انہی نے ہی دونوں بھائیوں کی پرورش کی تھی ۔
وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بھارتی عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سے اپنا فوجی واپس لینے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے تاہم پاکستان کی طرف سے تاحال فوجی کی گرفتاری کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

No comments:
Post a Comment