بھارتی ٹی وی ’’زی نیوز‘‘ کی بوکھلاہٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کاروائتی معیار،فوجی کیمپ پر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ ،بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روائتی الزام تراشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا ۔بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ نے ایک بار پھر بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک حملے کی تفصیلات کا مکمل علم نہیں ہے کہ حملہ آور کتنے تھے ؟لیکن اس بات کا ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس حملے کے پیچھے’’ اسلام آباد ‘‘ ہے ، لیکن پاکستانی حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ اب بھارت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا ۔بھارتی ٹی وی کی ’’ذمہ دارانہ صحافت ‘‘ کا یہ عالم ہے کہ وہ اس حملے کی تفصیلات سے قطعی آگاہ نہیں ہے اور بار بار خود ہی زی ٹی وی کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک صحیح اندازہ نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کتنے ہیں ،جب تک آپریشن مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا حملہ آور وں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل اَزوقت ہو گا ‘‘لیکن کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی ٹی وی کو قبل اَز وقت ہی پتا چل گیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان ہے ؟بھارتی ٹی وی نے مسلسل ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرجیکل سٹرائیک کے بعد بوکھلایا ہوا ہے اور راشٹریہ رائفل کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والا حملہ اسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ۔
زی ٹی وی کا کہنا تھا کہ’’ آتنک وادی ‘‘ فوجی کیمپ میں داخل ہونے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ دو حملہ آوروں کو مار گرایا ہے لیکن ابھی تک یہ پتا نہیں ہے کہ اور کتنے حملہ آور ابھی تک جانباز پورہ کے اس کیمپ کے ارد گرد موجود ہیں ۔
No comments:
Post a Comment