پہلی ایشین بلیئرڈز اسپورٹس چیمپئن شپ پاکستان کے نام
ابوظہبی پاکستان نے ایران کو فائنل میں شکست دے کر پہلی ایشین
بلیئرڈز اسپورٹس چیمپئن شپ میں ٹیم اسنوکر کا ٹائٹل جیت لیا۔متحدہ عرب
امارات میں کھیلے گئے ایونٹ میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی
ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی جوڑی نے
ایران کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دی اور پہلی بار ہونے والا
یہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو
کے مقابلے میں تین فریم سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
No comments:
Post a Comment