Tuesday, 25 October 2016

اہلکاروں کو چھٹیوں سے ٹریننگ کالج میں کیوں بلایا گیا ؟ متاثرہ افراد اور زخمی اہلکاروں کے انکشافات نے نیا سوال کھڑا کردیا



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اہلکاروں کو چھٹیوں سے ٹریننگ کالج میں کیوں بلایا گیا ہے؟ متاثرہ افراد اور زخمی اہلکاروں کے انکشافات نے نیا سوال کھڑا کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زخمی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ واقعے سے دو دن قبل ٹریننگ مکمل کرچکے تھے اور ہماری پاسنگ آﺅٹ بھی ہوچکی تھی،ہم کالج میں فارغ تھے،ایڈیشنل آئی جی ایوب قریشی نے بلایا تھا،ایک متاثرہ اہلکار کے گھر کے فرد کا کہنا تھا کہ ہم نے واپس لے جانے والے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا ہے اس لیے سکیورٹی کیلئے واپس جارہے ہیں۔

سانحہ کوئٹہ ،دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ شہید ہو گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہو گئے ۔دہشت گردوں کا دلیر ی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر حکومت نے کیپٹن روح اللہ کے لیے تمغہ جرات کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہیں پاک فوج کے دستے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ۔اس موقع پر کیپٹن روح اللہ نے دلیرانہ طریقے سے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور اسی دوران وہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ۔انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

داعش نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، جنگجوﺅں کی تصاویر جاری


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لشکرجھنگوی کے بعد داعش نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور تین حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔
برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں کم ازکم61اہلکارشہید اور120زخمی ہوگئے تھے۔داعش سے وابستہ نیوزایجنسی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ” حملہ داعش کے جنگجوﺅں نے کیا“۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ جنگجوﺅں نے حملے میں مشین گنیں اورگرنیڈ استعمال کیے اور پھر ہجوم میں بارود سے بھری اپنی خودکش جیکٹس اڑادیں۔
دوسری طرف اس سے پہلے الجزیرہ ٹی وی نے دعویٰ کیاتھاکہ لشکرجھنگوی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ اگست میں سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے حملے کی ذمہ داری بھی داعش اوراس سے وابستہ گروہ جماعت الاحرارنے قبول کی تھی جس میں کم از کم 70افرادشہیدہوگئے تھے۔

Tuesday, 18 October 2016

لاہور: نواب ٹاﺅن میں میاں بیوی 2بچوں سمیت قتل

لاہورکے علاقے نواب ٹاﺅن میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کو قتل کر دیا گیا .ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی ، کمسن بیٹی اور بیٹا شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ مالک ، اس کی بیوی آسیہ ، 5سال کی بیٹی مریم اور ڈیڑھ سال کا بیٹا آصف شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق مالک کی بیوی اور دونوں بچوں کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا جبکہ مالک کی کلائی کی رگیں کٹی ہوئی ہیں ۔پولیس کے مطابق مالک سیکورٹی گارڈ ہے .شواہد سے لگتا ہے اس نے بیوی بچوں کو ہلاک کر کے خودکشی کی .یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی نے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ،پولیس واردات کے مختلف پہلووں پرتفتیش کر رہی ہے۔

Sunday, 2 October 2016

بھارتی ٹی وی ’’زی نیوز‘‘ کی بوکھلاہٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کاروائتی معیار،فوجی کیمپ پر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ ،بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روائتی الزام تراشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا ۔بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ نے ایک بار پھر بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک حملے کی تفصیلات کا مکمل علم نہیں ہے کہ حملہ آور کتنے تھے ؟لیکن اس بات کا ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس حملے کے پیچھے’’ اسلام آباد ‘‘ ہے ، لیکن پاکستانی حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ اب بھارت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا ۔بھارتی ٹی وی کی ’’ذمہ دارانہ صحافت ‘‘ کا یہ عالم ہے کہ وہ اس حملے کی تفصیلات سے قطعی آگاہ نہیں ہے اور بار بار خود ہی زی  ٹی وی کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک صحیح اندازہ نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کتنے ہیں ،جب تک آپریشن مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا حملہ آور وں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل اَزوقت ہو گا ‘‘لیکن کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی ٹی وی کو قبل اَز وقت ہی پتا چل گیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان ہے ؟بھارتی ٹی وی نے مسلسل ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرجیکل سٹرائیک کے بعد بوکھلایا ہوا ہے اور راشٹریہ رائفل کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والا حملہ اسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ۔
زی ٹی وی کا کہنا تھا کہ’’ آتنک وادی ‘‘ فوجی کیمپ میں داخل ہونے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ دو حملہ آوروں کو مار گرایا ہے لیکن ابھی تک یہ پتا نہیں ہے کہ اور کتنے حملہ آور ابھی تک جانباز پورہ کے اس کیمپ کے ارد گرد موجود ہیں ۔


محرم الحرام میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق حاصل اختیارات کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ، حکومتی رٹ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے، کسی کو بھی لشکر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، افسران خود کو دفتر اور گھر تک محدود نہ رکھیں بلکہ باہر نکل کر سیکورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے منعقدہ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور خو ف کے باعث امن و امان کو کچلا گیا ، پڑھے لکھے طبقے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، فیلڈ افسران دفتر اور گھروں تک محدود رہے، ان عوامل کے اثرات کا ابتک ہم سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران ہی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو انتظامیہ سے بھی اس بات کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عوام کے جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، حکومت پالیسی دیتی ہے جس پر عملدرآمد افسران کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن میں نے حلف اٹھایا اس دن ہی سے تبدیلی لانے اور حالات کی بہتری کی کوششوں کا آغاز کیا، میرا مقصد صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں بلکہ گڈ گورننس قائم کرنا ہے، عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، جمہوریت کا مطلب عوام کی حکمرانی ہے، کیونکہ ہم عوام کے مینڈیٹ ہی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں اور عوام کے ٹیکس سے ہی تنخواہیں لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنروں کے اختیارات بحال ہوں، موجودہ دور میں وزیراعلیٰ سے لیکر اسسٹنٹ کمشنر تک سب ایک پیج پر ہیں اور عوام امن و امان کی بہتری کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امن و امان پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ہم نے ایسے افسران کو ڈویژن اور اضلاع میں تعینات کیا ہے جو عوام کے مسائل سمجھتے ہیں ،ان کا در رکھتے ہیں اور اپنے فرائض منصبی کو خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں، ہم نے ملکر بلوچستان کو اچھا مستقبل ، امن اور تعلیم دینی ہے، ورنہ نا تو ہم اور نہ ہی ہمارا آنے والے نسلیں محفوظ رہیں گی۔ْوزیراعلیٰ نے کہا کہ مذہب اور نام و نہاد آزادی کے نام پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے اور برادر کشی کرانے والے ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں، بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردی اور شر پسندی میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی کے لیے جرائم پیشہ افراد پر بھی سختی سے ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہ دیا جائے کیونکہ اب یہ وہ دور نہیں جب لوگ اپنے اپنے لشکر اور گینگ بنا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرتے تھے، ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن کسی بھی وقت اور کہیں بھی وار کر سکتا ہے لہذا ہر لمحہ ہوشیار اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے، محرم الحرام کے لیے خصوصی سیکورٹی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کو کسی قسم کی کاروائی کا موقع نہ مل سکے۔


بھارتی فوج کی افتخارآباد سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ



راولاکوٹ(مانیٹر نگ ڈیسک )بھارتی فوج نے افتحار آبادسیکٹر پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے افتحار آباد سیکٹر پر علل صبح بلا اشتعال فائرنگ کر دی تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔فائرنگ کا سلسلہ صبح 4 سے 5 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا ۔
آئی ایس پر آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارتی کیمپوں میں خاموشی چھا گئی۔ بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

Saturday, 1 October 2016

مبینہ طورپر پاکستان میں پکڑا جانیوالا بھارتی فوجی کون ہے اور کہاں سے پاک فوج کے ہتھے چڑھا، بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا



    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کے کئی فوجی ابدی نیند سوگئے جبکہ تین چوکیاں بھی تباہ ہوئیں ، اسی دوران بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کا ایک فوجی پاک آرمی کے جوانوں نے پکڑلیا جو غلطی سے سرحد پارکرگیاتھا جبکہ اب بھارت کے ’زی نیوزمیڈیا نیٹ ورک‘ نے مزید تفصیلات جاری ہیں ۔
    رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے چندوبابوچوہان کا تعلق 37راشٹریہ رائفلز سے تھا اور وہ وہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کارہائشی تھا۔
    چندوبابو کومنکوٹے کے جنوب میں واقع جھنڈروٹ کے علاقے سے پاکستانی دستوں نے حراست میں لیااور نکیال میں پاکستان ملٹری کے ہیڈکوارٹر میں رکھاگیا۔
    یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ 22سالہ اہلکار سرجیکل سٹرائیک میں حصہ نہیں لے رہاتھا بلکہ اسے لائن آف کنٹرول کے پار بھارتی فورسز کی فائرنگ کے بعد پکڑاگیا۔
    چندوبابو کا بھائی بھوشان بابولال چوان 9مراتھالائیٹ انفنٹری کیساتھ گجرات میں تعینات ہے ۔
    اپنے نواسے کی گرفتاری کی خبرسن کر چندوبابو کی نانی لیلہ چندھا پٹیل جمعہ کی صبح دم توڑ گئی ، والدین کے کھوجانے کے بعد انہی نے ہی دونوں بھائیوں کی پرورش کی تھی ۔
    وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بھارتی عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سے اپنا فوجی واپس لینے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے تاہم پاکستان کی طرف سے تاحال فوجی کی گرفتاری کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کا پانامہ پیپرز کے خلاف جدوجہد کا اعلان ،انکوائری بل کی جلد پارلیمنٹ سے منظوری کی کوشش کرینگے: اعتزاز احسن



    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے پانامہ پیپرز کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ انکوائری بل کی جلد پارلیمنٹ سے منظوری کی کوشش کرینگے۔
    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءچودھری اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی،دیگرجماعتوں کاموقف ہے اس بل سے ہی درست احتساب ہوسکتاہے،پاناما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن نے بل پیش کیا ہے،بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،پاناما لیکس پر پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن نے بل پیش کیا -
    انہوں نے کہا ہے کہ ایک صاحب کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں،حالانکہ تفتیش کا مقصد ہی ثبوت جمع کرنا ہے،احتساب کے ادارے وزیراعظم اورمسلم لیگ(ن)کے تابع نظرآتے ہیں،یہ ادارے مختلف بہانے بنارہے ہیں،الزام ایک آزاد بین الاقوامی ادارے نے لگایا ہے،پانامہ انکوائری بل کی جلد پارلیمنٹ سے منظوری کی کوشش کرینگے،پیپلز پارٹی اس معاملے میں جدوجہد جاری رکھے گی۔

    اداکار شان نے پاکستانی فنکاروں کو غیرت دلا دی

    کراچی(آن لائن) فلم اسٹار شان نے بھارتی پروپگنڈے اور دھمکیوں پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب فوج کو عوام کے حوصلے کی شدید ضرورت ہے، پاکستانی فن کاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔سماجی رابطے پر بنے شان کے آفیشل پیج پر نامور اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی حیران کن ہے۔شان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرمناک اقدام ہے۔شان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ کچھ فنکاروں کیلئے ان کی بھارت نواز فلم،شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کیلئے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے۔شان صرف ساتھیوں فنکاروں کو غیرت ہی نہیں دلائی بلکہ شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب ، وزیر اعلیٰ کے پی سمیت ہزاروں شہریوں کی شرکت



    لاہور  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں واہگہ بارڈ ر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے پوری پریڈ دیکھی جبکہ اس موقع پر ہزاروں عام شہری بھی موجود تھے۔
    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد بھی واہگہ بارڈر پر معمول کے مطابق پریڈ کا سلسلہ جاری ہے لیکن فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ پاکستان کی جانب عوام کا رش پہلے سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ انڈیا کی طرف سے عوام کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ آج (ہفتہ کو) بھی واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران یہی صورتحال دیکھنے میں آئی لیکن آج ہونے والی پریڈ اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ اس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھے۔بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا بھر پور جواب ،ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ
    واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کو سرجیکل سٹرائیک کا نام دیا گیا لیکن بعد میں انہیں منہ کی کھانا پڑی اور ان کے اپنے ہی لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
    سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا بھارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے خوفزدہ ،پھرپروپیگنڈا شروع کردیا
    یاد رہے کہ نومبر 2014 میں واہگہ بارڈ ر پر خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے کے اگلے روز بھارت کی جانب سے بزدلی دکھائی گئی اور کوئی شہری پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوا جبکہ پاکستانی عوام اور میڈیا نے پاک فوج کا خوب حوصلہ بڑھایا اور ریکارڈ تعداد میں تقریب میں شرکت کرکے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں جو ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    پہلی ایشین بلیئرڈز اسپورٹس چیمپئن شپ پاکستان کے نام

    ابوظہبی پاکستان نے ایران کو فائنل میں شکست دے کر پہلی ایشین بلیئرڈز اسپورٹس چیمپئن شپ میں ٹیم اسنوکر کا ٹائٹل جیت لیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایونٹ میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی جوڑی نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دی اور پہلی بار ہونے والا یہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    وہ دن چلے گئے جب تاجرخوف سے چھپتے پھرتے تھے



    کوگئے جب تاجرخوف سے چھپتے پھرتے تھے،شہرمیں ایکسپوسینٹر کے قیام کیلیے 25ایکڑاراضی فراہم کرینگے۔ئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کے تاریخی سفر کا آغاز کر رہا ہے،وہ دن چلے
    وزیراعلیٰ بلوچستان کاچیمبرآف کامرس کی تقریب میںخطاب کے دوران کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ترقی کیلیے5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،بلوچستان ترقی کے تاریخی سفر کا آغاز کر رہا ہے،وہ دن چلے گئے جب تاجرخوف سے چھپتے پھرتے تھے،شہرمیں ایکسپوسینٹر کے قیام کیلیے 25ایکڑاراضی فراہم کرینگے۔

    مچھ میں خانہ بدوشوں کے ٹرک کو حادثہ ، 3افرادجاں بحق ،13زخمی



    مچھ (مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع بولان کے علاقہ مچھ کے قریب خانہ بدوشوں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

     مچھ کے قریب خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ۔ حادثے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 13زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
    انتہا پسندہندوتنظیم نے پاکستانیوں کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکار کو بھی دھمکی دیدیذرائع کا کہناہے کہ خانہ بدوش ٹرک میں سامان سمیت کسی مقام پر منتقلی کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔ حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی تین لوگوں کی جانیں لے گیا تاہم زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔


    لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر میں انڈیا اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
    دوسری جانب پاکستانی فوج کے مطابق پاکستان اور انڈیا کی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    پاکستانی فوج کی قید میں موجود انڈین فوجی کی رہائی کے لیے کوششیں شروعانڈیا کے جارحانہ عزائم علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: نواز شریفپاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب چار بجے چھمب سیکٹر میں انڈیا کی فوج نے بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔
    بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ چار گھنٹے تک صبح آٹھ بجے تک جاری رہا تاہم بیان میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں۔
    اس سے پہلے جمعے کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔
    اوڑی حملے کے بعد ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے
    پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ملاقات میں بان کی مون نے کہا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر دو پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر دکھی ہیں۔
    انھوں نے ملاقات میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
    سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی خدمات کی پیشکش کی۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے لیے اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ انڈیا کے عدم تعاون کے باعث پوری طرح کام نہیں کر رہا۔
    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈیا اپنے بیانات اور اقدامات سے خطے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔
    انھوں نے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ’انڈیا کشمیر میں تسلط سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔
    اس حوالے سے انھوں نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
    ملیحہ لودھی نے سارک سربراہ کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ مذاکرات کے لیے ایک بہترین موقع ہو سکتا تھا۔‘
    خیال رہے کہ پہلے انڈیا اور پھر دیگر تین ممالک کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سارک سربراہ کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا۔
    خیال رہے کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین ماہ سے جاری تشدد کے نتیجے میں جہاں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں پاکستان اور انڈیا کے باہمی تعلقات بھی شدید کشیدہ ہو چکے ہیں۔
    اس کشیدگی میں مزید اضافہ رواں ماہ اوڑی کے علاقے میں انڈین فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد ہوا ہے جس میں 18 انڈین فوجی مارے گئے تھے۔
    حالات بدھ کی رات سے اس وقت مزید خراب ہوئے جب انڈیا نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پاکستانی پوسٹس پر فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی مارے گئے۔
    کشیدہ حالات کی وجہ سرحد کے دونوں جانب دیہات سے لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔