Friday, 30 September 2016

بالی وڈ کے مشہور فنکار سلمان خان نے انڈیا میں پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا رویہ اختیار کرنا غلط ہے۔
٭ 'پاکستانی فنکار 48 گھنٹے میں انڈیا چھوڑ دیں'انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فن کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔
دوسری جانب انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جمعے کو انڈیا کی موشن پکچرز پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے اوڑی میں حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پر پابندی سے متعلق ایک قرارداد منظور کی۔
یہ قرارداد ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب انڈین افواج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی سرحد کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'پاکستانی فنکار صرف فنکار ہیں دہشت گرد نہیں ہیں۔ دہشت گردی اور فن دو مختلف چیزیں ہیں۔'
سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار انڈیا میں کام کرنے کی اجازت اور باقاعدہ ویزا لے کر آتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت ایم این ایس یعنی مہاراشٹر نو نرمان سینا نے تمام پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کو انڈیا چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستانی فنکار فواد خان اور علی ظفر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ دونوں فنکار سلمان خان کے بینر تلے بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کے علاوہ انڈیا میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے کنسرٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment