Friday, 30 September 2016

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کو محرم تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انھیں اس دوران خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی رائے ونڈ میں واقع رہائش گاہ کے قریب ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وزیرِ اعطم نے خود کو احتساب کے لیے پیش نہ کیا تو وہ ان کی ’حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ ‘
٭ 'پاناما میں چھپائے اربوں روپے کا حساب لیں گے'تحریکِ انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ اب مزید جلسے نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ محرم کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے اور ’اس بار اسلام آباد کو بند کیا جائے گا۔‘
عمران خان نے کہا کے ’پاناما لیکس الزامات نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ثبوت ہیں۔‘
جلسے کے دوران بڑی سکرین پر شریف خاندان کے مختلف انٹرویو اور بیانات سنوائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ ’یہ سب اس لیے دکھایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد کی باتوں میں تضاد ہے۔‘
عمران خان نے نیب، ایف بی آر اور آیف آئی اے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ ’ان اداروں کو کیوں نہیں کچھ نظر آیا۔‘ 

No comments:

Post a Comment